Ahmed Alvi

Add To collaction

18-Oct-2022 مزاحیہ غزل


جس کے سر میں ہو محبت کا خلل کہتے ہیں 
اسی انسان کو دنیا میں سپھل کہتے ہیں 

چاند کی طرح چمکتی ہوئی پیشانی ہے 
آپ کے گالوں کو پھولوں کا بدل کہتے ہیں

کیوں چڑھاتے ہو یہ میک اپ کی پرت چہرے پر 
چاہنے والے اسے حسن کا چھل کہتے ہیں
 
ذکر کو مولوی صاحب بھی ذَکر پڑھتے ہیں 
عقل کو اہلِ زباں بھی تو اکل کہتے ہیں 

"ایک ہم ہی نہیں سب دیکھنے والے تم کو" 
آج سنگل نہیں کہتے ہیں ڈبل کہتے ہیں 

ساٹھویں سال میں منکوحہ بنی ہو میری 
آپ کو دوست مرے صبر کا پھل کہتے ہیں 

تیرے اباّ نے جو عامل سے کرایا مجھ پر 
عالمِ دین اسے سفلی عمل کہتے ہیں  

اپنے استادوں سے پڑھتے ہیں جو لاکر غزلیں 
میری غزلوں کو وہ چوری کی غزل کہتے ہیں 

 

   23
12 Comments

shweta soni

21-Oct-2022 01:26 PM

👌👌

Reply

Amir

19-Oct-2022 10:32 AM

bahut khub

Reply

Ahmed Alvi

23-Oct-2022 11:02 AM

Thank you so much ❤️ ❤️

Reply

Syeda Sadia Fateh

19-Oct-2022 07:15 AM

واہ واہ ، بہت خوب ، لاجواب

Reply